17

ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف پاکستان کا سوچنا ہے، آصف زرداری

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

(فوٹو : ویڈیو اسکرین گریب)

 اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی اور صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی ایوان صدر پہنچے جہاں انہوں ںے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کو جمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھانے ہوئے وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کو مقدم رکھنا ہے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ اتحاد اور یکجہتی کی طاقت سے ہر چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں