اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے چار سرکا ری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم کرنے سے متعلق قوانین کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڑ ترمیمی بل2024 اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیے۔
علاوہ ازیں صدر نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور این ایچ اے ترمیمی بل2024 کی بھی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے چاروں اداروں کے ترمیمی بل پر دستخط کے بعد مذکورہ اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم ہوگئی ہے اور اب یہ ادارے خودمختار بورڈ کے زیر سرپرستی چلائے جائیں گے۔
The post چارسرکاری اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم، خودمختار بورڈ کے تحت چلایا جائیگا appeared first on ایکسپریس اردو.