اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی اور قانونی امور کے حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے لیکن ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ چند عناصر ملک مخالف ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، مخصوص سیاسی جماعت ملک مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت ملک سے باہر بھی پاکستان کے خلاف سازش کر رہی ہے لیکن ملک مخالف عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے جبکہ ایک جماعت پاکستان کے دوسرے ممالک سے تعلقات خراب کرنا چاہتی ہے۔