8

اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، 7 گرفتار

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

 راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی کے سامنے پی ٹی آئی کے کارکنان کا احتجاج، سات کارکنان گرفتار کرلیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر کی قیادت میں کارکن اچانک رات کے وقت اڈیالہ جیل کے سامنے پہنچ گئے اور پارٹی قائد بانی پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

پی ٹی آئی رہنما و کارکن بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرہ بازی کرتے رہے، اطلاع ملنے پر پولیس نے احتجاجی کارکنوں پر دھاوا بول کر سات کارکنوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر کارکن بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ گرفتار کارکنوں و قیادت کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جارہا ہے، جبکہ  پولیس  کی بھاری نفری اڈیالہ جیل کے باہرموجود ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں