8

بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز کا فوری وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ

غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، سیمن، ریڈ اور اظہر علی اپنے گھروں کی اڑان بھریں گے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، سیمن، ریڈ اور اظہر علی اپنے گھروں کی اڑان بھریں گے۔ فوٹو: گیٹی امیجز

نیویارک: کپتان بابر اعطم سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز نے ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ راونڈ میں کوالیفائی نہ کر پانے والی قومی کرکٹ ٹیم آج سے پاکستان واپسی کا سفر شروع کرے گی، کھلاڑی 19 جون کو براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق کپتان سمیت 6 کھلاڑی اور 4 آفیشلز ٹیم کے ساتھ واپس پاکستان نہیں آرہے، وہ لندن میں تعطیلات گزارنے کے بعد پاکستان واپسی کا پلان کریں گے، فی الحال ٹیم کے ساتھ پاکستان نہ جانے والوں میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد وسیم، حارث روف، شاداب خان اور اعظم خان شامل ہیں، یہ سب لوگ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں گے، ان میں سے چند کی برطانیہ میں لیگ کے لیے بھی بات چیت چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آخری گروپ میچ میں آئرلینڈ کو شکست، پاکستان کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں سفراختتام پذیر

دوسری جانب غیر ملکی کوچز گیری کرسٹن، سیمن، ریڈ اور اظہر علی اپنے گھروں کی اڑان بھریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی فوری طور پر ابھی مصروفیات نہیں، اس لیے کوچنگ اسٹاف پی سی بی کی اجازت سے اپنے اہنے ملک جارہے ہیں۔

پاکستان ٹیم کو اب ماہ اگست میں بنگلہ دیش کی 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ اس کے بعد اکتوبر میں انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں