راولپنڈی: وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور صوبے کے مسائل پر گفتگو کی گئی۔
وزیراعلیٰ کے پی کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پورے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے، 190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت کے اختتام پر دونوں کے درمیان اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں ملاقات ہوئی۔
جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور وزیراعلیٰ کے پی کے درمیان سوا گھنٹہ ملاقات جاری رہی، ملاقات میں صوبہ خیبر کی صورتحال، سیاسی حالات پر بات چیت کی گی۔
ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خوا کی صورتحال اور سیاسی حالات پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے طویل لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے ہونے والی بات چیت سے متعلق بانی چیئرمین کو آگاہ بھی کیا۔