مصر میں شادی کی ایک ایسی تقریب کے چرچے ہیں جس میں دلہا ایک تھا اور دلہنیں تین تھیں اور بے حد خوش بھی نظر آ رہی تھیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کیا۔ تینوں دلہنیں ایک ہی پارلر سے تیار ہوئیں اور ایک جیسا ہی لباس پہنا۔
دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت امیرہ ہیں جو پڑوسن بھی ہیں لیکن پھر مجھے بوسی سے بھی محبت ہوگئی اور ان دونوں کے ہوتے ہوئے اسما بھی مجھے پسند آگئی۔
دلہا نے مزید بتایا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ ان میں سے کسی ایک کے بغیر بھی رہ سکوں اس لیے میں نے تینوں کو راضی کرلیا۔
شادی کی یہ انوکھی تقریب دارالحکومت شبرا الخیمہ میں ہوئی۔