12

الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیے

 لاہور: الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے بھی فارم 45 طلب کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  جسٹس انوار حسین نے سنی اتحاد کونسل کی عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، الیکشن ٹریبونل نے حمزہ شہباز کے حلقے کے فارم 45 طلب کرلیے۔

الیکشن ٹریبونل نے اوریجنل فارم 45،فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی بھی مانگ لیے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن، عبدالعلیم خان سمیت دیگر امیدواروں کو آئندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ نے حمزہ شہباز کی کامیابی کو چیلنج کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں