7

بہتر مستقبل کے لیے عثمان قادر پھر آسٹریلیا منتقل


کراچی:

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹر اسپنر عثمان قادر بہتر مستقبل کی خاطر ایک بار پھر آسٹریلیا منتقل ہوگئے۔

عثمان قادر مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر ملک کی نمائندگی کا عزم لیے واپس آئے تھے تاہم مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مزید پڑھیں؛ بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔

ریٹائرمنٹ کے وقت لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔

عثمان قادر نے اب نیو ساؤتھ ویلز میں سکونت اختیار کرلی اور سڈنی کے ہاکسبری کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں