اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں آئی اے ڈی دھماکے میں پانچ فوجی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا اور شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعظم نے دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔