22

ٹی20 رینکنگ؛ بڑا الٹ پھیر ہوگیا! ہاردک نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا

سری لنکن آل راؤنڈر ونندو ہسرنگا سے پہلا نمبر چھن گیا (فوٹو: کرک انفو)

سری لنکن آل راؤنڈر ونندو ہسرنگا سے پہلا نمبر چھن گیا (فوٹو: کرک انفو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹی20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، مختصر ترین فارمیٹ میں آل راؤنڈرز میں ہاردک پانڈیا نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

بھارت کے ہاردک پانڈیا نے 2 درجہ ترقی پاکر سری لنکا کے ونندو ہسرنگا سے پہلی پوزیشن چھین لی، دونوں کرکٹرز 222 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے مارک اسٹوئنس ایک درجہ ترقی پاکر تیسری، سکندر رضا چوتھی اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

اس فہرست میں افغان بیٹر محمد نبی کی 4 درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں، ٹاپ 10 میں کوئی پاکستانی شامل نہیں البتہ عماد وسیم 11ویں نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ بابراعظم، رضوان کی مزید تنزلی

ٹی20 بالرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے اینرخ نوکیا 7 درجے ترقی پاکر کیرئیر کے بہترین دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ انگلینڈ کے عادل راشد 718 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔

اس فہرست میں ونندو ہسرنگا تیسری، راشد خان 2 درجہ تنزلی کے بعد 668 پوائنٹس کیساتھ چوتھی اور جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کیساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ ہیڈکوچ نے بھی رپورٹ جمع کروادی! کھلاڑیوں کا مستقبل داؤ پر

ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں کوئی قابلَ ذکر تبدیلی رونما نہیں ہوئی، آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ نے ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی رینکنگ چوتھی اور پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں