16

چینی بیڈمنٹن کھلاڑی دوران میچ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل (فوٹو: اسکرین شارٹ)

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل (فوٹو: اسکرین شارٹ)

چین سے تعلق رکھنے والا بیڈمنٹن پلئیر دوران میچ دل کا دورہ پڑنے کے باعث موقع پر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران چینی کھلاڑی اچانک گر پڑا اور موقع پر ہلاک ہوگیا۔

بیڈمنٹن فیڈریشن کا کہنا ہے کہ چین سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی کا نام ژانگ ژی ہے جس کا مطالبہ اتوار کو جاپان کے کھلاڑی کازوما کاوانو سے تھا۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کے 20 سالہ کاؤنٹی اسپنر جوش بیکر کی اچانک موت

کھلاڑی کے آخری لمحات کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے تاہم اسے جب اسپتال منتقل کیا گیا تو انتظامیہ نے اُس کی موت کی تصدیق کی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں