35

ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا

کراچی: ایشین ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں میانمارکو 0-3 سے شکست دے کر ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں جاری چیمپئن شپ میں پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے والی قومی کیوئسٹ اسجد اقبال اوراویس منیر پر مشتمل پاکستان ٹیم نے قبل ازیں اپنے پہلے میچ میں میزبان سعودی عرب 2 کوکسی دقت کے بغیر 0-3 سے مات دی۔

5 جولائی تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 18 ٹیمیں شریک ہیں، جن میں سعودی عرب کی 3 ٹیمیں بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں