30

بھارتی کرکٹ ٹیم کی آج وطن واپسی ، ممبئی میں وکٹری پریڈ کا اہتمام

برج ٹاؤن: بھارتی کرکٹ ٹیم آخر کار بارباڈوس سے وطن واپس روانہ ہوگئی، بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ٹیم کو وطن واپس لانے کیلیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا تھا،

ٹیم طوفان کی وجہ سے برج ٹاؤن میں پھنس گئی تھی کیونکہ ایئرپورٹ بند کردیے گئے تھے، جے شاہ نے ایونٹ کی کوریج کیلیے ویسٹ انڈیز جانے والے ملکی صحافیوں کو بھی ٹیم کے ہمراہ چارٹرڈ فلائٹ پر ہی وطن واپس لانے کا انتظام کیا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے سوشل میڈیا پر کہا کہ آخر کار ہماری ٹیم وطن واپس روانہ ہو رہی ہے، ایک اور تصویر میں ورلڈکپ ٹرافی کو طیارے کے ساتھ دکھاتے ہوئے کیپشن لگایا گیا کہ یہ اپنے گھر آرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کے باعث بھارتی ٹیم بارباڈوس میں پھنس گئی

 

ٹی 20 چیمپئن بھارتی کرکٹ ٹیم وطن واپسی  پر سب سے پہلے وزیراعظم نریندرا مودی سے ملاقات کرے گی،

آج  کھلاڑیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، یہ تقریب 2 گھنٹے کے قریب جاری رہے گی، اس کے بعد پلیئرز ایک اور چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: طوفان میں پھنسی بھارتی ٹیم کو پرائیویٹ جہاز سے وطن بھیجنے کی کوشش

جہاں سے انھیں ایک کھلی چھت والی بس پر ایئرپورٹ سے وانکھیڈے  اسٹیڈیم لے جایا جائے گا، وہاں پر ایک اور خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے۔

کپتان روہت شرما ٹرافی بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کو دیں گے، یہ اگلے 2  برس تک بی سی سی آئی ہیڈکوارٹر کے شوکیس کی زینت بنی رہے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں