16

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم دہلی پہنچ گئی، کھلاڑیوں کا شاندار استقبال

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

نئی دہلی: ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی کرکٹ ٹیم اب سے کچھ دیر پہلے پرائیویٹ طیارے کے ذریعے دہلی پہنچ گئی ہے، ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم سخت حفاظتی حصار میں ایئرپورٹ سے آئی ٹی موریہ ہوٹل پہنچ گئی ہے۔

ٹیم کے کپتان روہت شرما کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہوائی اڈے کے باہر ہزاروں مداح جمع ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کی آج وطن واپسی، ممبئی میں وکٹری پریڈ کا اہتمام

ہوٹل کے عملے نے ورلڈ کپ چیمپیئنز کے شاندار استقبال کا اہتمام کیا ہے جس میں خصوصی کیک اور کچھ خوش آمدید مشروبات شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم آج صبح 11 بجے وزیر اعظم نریندر مودی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرنے کے بعد واپس ہوٹل جائے گی۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کی فاتح بھارتی ٹیم آج شام 4 بجے ممبئی کے لئے روانہ ہوگی جہاں وہ ایک اوپن بس روڈ شو میں حصہ لے گی جس کے بعد ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں ایک اعزازی تقریب ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں