پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا پوسٹ مارٹم کرنے کی تصدیق کردی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جو فٹنس کے معیار پر پورا اترے گا اسے کنٹریکٹ دیا جائے گا، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹرز کے لیے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا لازم ہوگا، فٹنس پر اب کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ شان ہی کپتان ہوں گے، بڑا اعلان
اسی طرح جو کرکٹرز ڈومیسٹک میں پرفارم کریں گے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے سلیکٹ کیا جائے گا جبکہ ڈومیسٹک نہ کھیلنے والوں کو ٹیم کیلئے زیر غور نہیں لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: “ناقص پرفارمنس؛ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے کوئی این او سی نہیں”
محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کے پلئیرز کا سینٹرل کنٹریکٹس میں جائزہ لے رہے ہیں، بعدازاں نئے فارمولے کے تحت ہی اب فیصلے ہوں گے۔