17

ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی؛ لیجنڈز نے فینز کو خوش کرنے کا بیٹرا اٹھالیا

اہم معرکے میں کامیابی قوم کے نام کردی (فوٹو: فائل)

اہم معرکے میں کامیابی قوم کے نام کردی (فوٹو: فائل)

آسٹریلیا کیخلاف میچ میں کامیابی سمیٹنے کے بعد لیجنڈز ٹیم کے کپتان یونس خان نے ورلڈکپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد جیت شائقین کرکٹ کے نام کردی۔

گزشتہ روز ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سنسنی خیز انداز میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی فتح حاصل کی، میچ کے بعد پریزنٹیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کپتان یونس خان نے جیت کو شائقین کے نام کیا تھا۔

اس میچ میں لیجنڈری بیٹسمین یونس خان 41 گیندوں پر 63، مصباح الحق نے 30 بالز پر 46 جبکہ میچ کے اختتامی لمحات میں شاہد آفریدی نے 5 گیندوں پر 11 رنز بناکر میچ جتوایا تھا۔

مزید پڑھیں: آفریدی، مصباح اور یونس کو دیکھ کر شائقین بابر، رضوان، شاہین کو بھول گئے

اس موقع پر یونس خان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں فتح کیساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جس پر خوش ہیں، ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے قوم اداس ہے، اس لیے ہم چاہتے تھے کہ کامیابی سمیٹ کر جیت شائقین و فینز کے نام کریں۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈ؛ پاکستان کی آسٹریلیا کیخلاف 5 وکٹوں سے فتح

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز میں قومی ٹیم کا اگلا مقابلہ آج ویسٹ انڈیز سے ہوگا بعدازاں قومی ٹیم 6 جولائی کو بھارت کے مدمقابل آئے گی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں