13

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اڈّے میں پُراسرار دھماکے؛ ہلاکتوں کا خدشہ

گرنیڈ دھماکوں میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک ہے

گرنیڈ دھماکوں میں بھارتی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک ہے

سرینگر: مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں نیم فوجی دستے راشٹریہ رائفلز کے بٹالین کا ہیڈکوارٹر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں میں نیم فوجی دستے کے کیمپ میں دھماکوں کے بعد افراتفری مچ گئی۔ افسران کی دوڑیں لگ گئیں اور سائرن بجنے لگے تھے۔

دھماکے میں کم از کم 2 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنھیں ملٹری ہسپتال ادھم پور پہنچایا گیا جہاں ان کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زخمی اہلکاروں کی شناخت سپاہی انیل کمار اور ستویر سنگھ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ مبینہ طور یہ دونوں اہلکار گرنیڈ کے باکس کو منتقل کررہے تھے اور اس وقت دھماکا ہوگیا۔

 

بھارتی فوج کے افسران نے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے اور واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں گئی۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ اہلیت اور قابلیت کی قلعی کھل گئی ہو۔ اس قبل ایک واقعے میں مرمت کے دوران ایک میزائل چل گیا تھا جو پاک سرحد میں گرا تھا۔

اس واقعے پر بھارتی فوج کو عالمی سطح پر سبکی اُٹھانا پڑی تھی اور پاک فوج نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو اس غلطی کا احساس دلایا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں