اصلاح پسند ہونے کی دعویدار ایران کی نئی حکومت نے خوبصورت نظر آنے کے لیے چہرے کی کاسمیٹک سرجری کے حوالے سے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں ایران میں کاسمیٹک سرجری کرانے کا رجحان زیادہ ہے۔
ایران میں زیادہ تر خواتین ناک کی سرجری کرواتی ہیں۔ کاسمیٹک سرجری کی انڈسٹری تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔
تاہم اب ایران کی نئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کاسمیٹک سرجری کرانے کے لیے عمر کی حد میں کمی کی گئی۔
ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کے لیے اب 18 سال کا ہونا لازمی نہیں بلکہ 14 برس کی لڑکیاں اور 16 سال کے لڑکے بھی یہ سرجری کرواسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایران میں کاسمیٹک سرجری کروانے کی عمر 18 سال مقرر تھی اور خلاف ورزی پر سزا بھی دی جا تی تھی۔