بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنی رہائش گاہ، گلیکسی اپارٹمنٹ میں اپنی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں کے بعد، سلمان خان کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے۔
اداکار کے گھر کے باہر کے مناظر کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اس میں دیکھا گیا کہ گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی بلٹ پروف شیشے سے مکمل طور پر ڈھک دی گئی ہے۔
اس سے قبل، اپارٹمنٹ کی کھڑکیوں پر حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے انہیں بھی مضبوط اور بلٹ پروف شیشوں میں تبدیل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ سلمان خان اپنی آنے والی فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آخری مرحلہ 10 جنوری سے ممبئی میں شروع کریں گے۔ یہ فلم رواں سال عید پر ریلیز ہوگی۔