15

حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے شائق کو چھوڑیں گے نہیں!

جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے مداح کا استقبال کرے گی (فوٹو: ویڈیو گریب)

جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے مداح کا استقبال کرے گی (فوٹو: ویڈیو گریب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکا میں آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف سے بدتمیزی کرنے والے شائق کو چھوڑیں گے نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ملک یا بیرون ملک کسی کو اجازت نہیں کہ وہ انٹرنیشنل پلئیرز کیساتھ ناروا سلوک اپنائے، بدتمیزی کرنے والے کو دعوت دیتا ہوں کہ جلدی پاکستان آئیں ایف آئی اے انکا استقبال کرے گی۔

خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے ایک مداح نے فاسٹ بالر حارث رؤف کو اہلیہ کیساتھ جاتے ہوئے نازیبا الفاظ کا انتخاب کیا تھا جس پر کرکٹر سے تلخ کلامی ہوئی تھی اور بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی تھی۔

مزید پڑھیں: “ناقص پرفارمنس؛ ٹیسٹ سیریز سے پہلے کسی لیگز کیلئے کوئی این او سی نہیں”

 

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ فین نے حارث رؤف سے سیلفی کی درخواست کرتے ہوئے تنقید بھی کی تھی جس پر حارث رؤف غصے میں آئے اور مداح کو مارنے کیلئے دوڑے تھے، جس پر وہاں پہنچنے لوگوں نے بیچ پچاؤ کروایا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں