11

مقبوضہ کشمیر کی عید گاہ میں خوفناک آتشزدگی؛ مسجد شہید اور کئی مکانات جل گئے

تاحال عید گاہ میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا؛ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

تاحال عید گاہ میں آتشزدگی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا؛ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت میں لگنے والی آگ میں ایک مسجد شہید اور کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے عمر کالونی کی عید گاہ میں لگنے والی خوفناک آگ سے پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا اور سیاہ بادل چھا گئے۔ مصروف ترین علاقہ ہونے کے باعث افراتفری مچ گئی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران ایک مسجد شہید ہوگئی اور کئی مکانات مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔ درجنوں خاندان بے گھر ہوگئے۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ ریسکیو ادارے تاخیر سے پہنچے۔

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مسجد کو بچایا جا سکتا تھا لیکن بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے مذہبی منافرت کا مظاہرہ کیا اور ان کی نااہلی کے باعث مالی نقصان زیادہ ہوا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں