18

امریکا؛ جنگی اور گولہ بارود ہتھیار بنانے والی فیکٹری دھماکوں سے لرز اُٹھی

پُراسرار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے

پُراسرار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے

 واشنگٹن: امریکی ریاست آرکنساس میں ہتھیار، گولہ بارود، میزائل اور بائیو ٹیکنیکل بنانے والی کمپنی جنرل ڈائنامکس کی فیکٹری زور دار دھماکوں سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ فیکٹری 8 لاکھ 80 ہزار مربع فٹ پر پھیلی ہوئی ہے جس میں ہتھیاروں کی تیز ترین تیاری کا جدید ترین پلانٹ نصب ہے۔ جس میں 2.75 انچ ہائیڈرا 70 میزائل، ہیل فائر اور جیولن میزائل، ماڈیولر آرٹلری چارج سسٹم اور مارٹر گولہ بارود تیار کیا جاتا ہے۔

اس فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہوگئے۔ پُراسرار دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 2 افراد زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص لاپتا ہے۔

آگ کے شعلے اتنے بلند تھے کہ فائر ٹینڈرز کی ناکامی کے بعد  ہیلی کاپٹروں کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کی۔ تاحال فیکٹری ہونے والے دھماکے کی وجوہات اور نوعیت کا پتا نہیں چلایا جا سکے۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں