14

برازیل؛ ’فیسٹول آف دی نیشنز‘ کی تقریب میں پاکستانی ثقافت کی بہاریں

پاکستانی اسٹال پر لذیذ پکوان، موسیقی اور علاقائی رقص پیش کیے گئے

پاکستانی اسٹال پر لذیذ پکوان، موسیقی اور علاقائی رقص پیش کیے گئے

برازیلیا: برازیل میں منعقد کردہ “فیسٹول آف دی نیشنز” میں پاکستانی سفارتخانے نے شرکت کی اور ایک اسٹال بھی لگایا۔ 

پاکستانی سفارت خانے کے اسٹال پر ملکی تہذیب اور ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ مہمانوں کی روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی۔  لوک گیتوں اور ثقافتی رقص  بھی پیش کیے گئے۔

 

اس موقع پر مختلف ممالک کے شُرکاء نے بھی پاکستانی اسٹال کا دورہ کیا اور پاکستانی کھانوں، موسیقی اور ثقافتی رنگوں سے لطف اندوز ہوئے۔

برازیل میں فیسٹول آف دی نیشنز کی تقریب کے انعقاد کے دوران پاکستانی ثقافت کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

اسٹال کا دورہ کرنے والے غیر ملکیوں نے پاکستانی سفارت خانے کے اقدام کو سراہا اور ایسے پروگرام کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں