لندن:
انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچ میں ڈرامائی اختتام پر دنیائے کرکٹ حیران رہ گئی۔
گلوسٹرشائر کے وکٹ کیپر جیمز بریسی نے بغیر گلوز کے ایک ہاتھ سے کیچ تھام کر گلیمورگن کو بڑے اعزاز سے محروم کردیا۔
حریف ٹیم ایک رن کی کمی سے 593 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل نہیں کرپائی، مقابلہ ٹائی ہوگیا لیکن چوتھی اننگز کا سب سے بڑا مجموعہ ضرور بن گیا۔