9

شہر قائد میں زکوٰۃ اور عشر کمیٹی کا چیئرمین ٹارگٹ کلنگ کا شکار

  کراچی: نارھ کراچی انڈہ موڑ یونس مسجد کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی انڈہ موڑ یونس مسجد کے قریب فائرنگ سے لوکل زکوٰاۃ اور عشر کمیٹی کے چیئرمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، مقتول کی شاخت عبدالقیوم کے نام سے کی گئی ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ قتل لوٹ مار کا نہیں لگتا کیونکہ مقتول سے لوٹ مار نہیں کی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق مقتول کو قریب سے 2 گولیاں ماری گئیں ہیں، مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ مقتول کی جیب سے تعارفی کارڈ ملا ہے، مقتول کا تعلق سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور لوکل زکوٰاۃ اور عشر کمیٹی گلبرگ ٹاؤن کا چیئرمین تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں