6

کراچی میں ڈکیتوں سے پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ

شہر میں چھینا جھپٹی کی وارداتوں میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سعود آباد پولیس نے اسپیشل برانچ کے اہلکار سے سرکاری موٹر سائیکل اور موبائل فون چھیننے کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے مدعی مقدمہ اکبر نے سعود آباد پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بطور ہیڈ کانسٹیبل انٹیلیجنس اسپیشل برانچ سب ڈویژن تھانہ ملیر سٹی میں تعینات ہوں اور پیر کی صبح گھر سے ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ جیسے ہی مین نیشنل ہائی وے روڈ ملیر سٹی پل کے نیچے سائیڈ سے جا رہا تھا کہ اس دوران بغیر نمبر پلیٹ کی 125 موٹر سائیکل پر 2 لڑکے آئے اور اسلحے کے زور پر مجھ سے میری سرکاری 125 موٹر سائیکل چھین لی اور جاتے ہوئے مجھ سے موبائل فون بھی چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔

جس پر سعود آباد پولیس نے ہیڈ کانسٹیبل اکبر کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 04 سال 2025 بجرم دفعہ 397 کے تحت درج کر کے اس کی مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل لانڈھی ڈویژن کے حوالے کر دیا تاہم پولیس اہلکار کی چھینی گئی سرکاری موٹر سائیکل کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں