کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈشینگ کیخلاف درخواست پر کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کردیا۔
ہائیکورٹ میں بروقت بل ادا کرنے والے علاقوں میں بھی کے بجلی کی 12، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ نارتھ ناظم آباد فیڈر میں 12، 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔ کے الیکٹرک کے مطابق یہ فیڈر ’’لو لاسز‘‘ میں آتا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق مکین بروقت بجلی کا بل ادا کرتے ہیں، مگر طویل لوڈشیڈنگ سے مسلسل اذیت دی جارہی ہے۔
عدالت نے کے الیکٹرک، نیپرا و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو 2 ہفتے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔