ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کے آخری گروپ میچ میں قومی ٹیم آج جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئے گی۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں جبکہ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے مقابلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز؛ سیمی فائنل کب کھیلے جائیں، کون کس سے ٹکرائے گا؟
قومی لیجنڈز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں 4 میچز میں 4 فتوحات کیساتھ ناقابل شکست ہے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے ابتک تین مقابلے کھیلے ہیں جس میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی اور پوائنٹس ٹیبل پر آخری پوزیشن ہے۔