8

روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

دہلی: روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا،

ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل جیتنے کے بعد روہت نے  پرچم کو بارباڈوس کے کنگسٹن اوول  اسٹیڈیم کی فیلڈ میں گاڑھنے کی کوشش کی تھی، انھوں نے اس موقع پر لی گئی تصویر کو ہی اپنے ’ایکس’ اکاؤنٹ میں پروفائنل پکچر بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی پر مقدمہ؛ نئی مصیبت میں پھنس گئے

 

کچھ شائقین کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر اپنا پرچم گاڑھنا مناسب بات نہیں ہے، زیادہ الزام ان پر ترنگے کی توہین کا عائد  ہورہا ہے کیونکہ تصویر میں پرچم کا کچھ حصہ نیچے  گراؤنڈ کو چھورہا ہے،

شائقین بھارتی آئین کے  نیشنل آنر ایکٹ 1971 کا حوالہ دے رہے ہیں جس میں واضح کیا گیا کہ جان بوجھ کر پرچم کو زمین سے  نہیں لگایا جاسکتا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں