8

کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پینٹاگون

پاکستان اور امریکا سیکیورٹی تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں، پینٹاگون

پاکستان اور امریکا سیکیورٹی تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں، پینٹاگون

  واشنگٹن: پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان ایک خودمختار ملک ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ترجمان میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے مزید کہا کہ پاکستان اور امریکا سیکیورٹی تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں اور دونوں ممالک یہ مصروفیات اب بھی جاری ہیں۔

ایک صحافی نے کالعدم تحریک طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں سے متعلق سوال کیا جس پر ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ اس سوال کے لیے آپ کو پاکستان سے رجوع کرنا پڑے گا۔

میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے مزید کہا کہ اس معاملے میں پاکستان امریکا سے کس قسم کے حمایت چاہتا ہے۔ اس پر بات چیت ہونے کی ضرورت ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی دہشت گردی کو روکنے کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔

ترجمان پینٹاگون میجر جنرل پیٹ رائیڈر نے کالعدم ٹی ٹی پی کے پاکستان میں حملوں میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایسے واقعات کی مذمت کی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں