19

راہول دریوڈ نے 5 کروڑ کی انعامی رقم سے آدھی واپس کیوں کی؟ وجہ جانیے

بورڈ نے بھی سابق ہیڈکوچ کے فیصلے کو سراہا (فوٹو: فائل)

بورڈ نے بھی سابق ہیڈکوچ کے فیصلے کو سراہا (فوٹو: فائل)

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ راہول ڈریوڈ نے ٹیم کے دیگر کوچز سے زیادہ انعامی رقم لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کیلئے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا، تاہم مجموعی رقم سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جب کہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے۔

تاہم سادہ زندگی گزارنے والے ڈیورڈ نے دیگر کوچز کی طرح بورڈ سے 5 کے بجائے ڈھائی کروڑ انعام لینے کا کہا۔

مزید پڑھیں: روہت شرما پر بھارتی پرچم کی بے حرمتی کا الزام عائد ہوگیا

انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے کیونکہ ہم سب برابر کے انعام کے حقدار ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کا نیا کوچ کون، کتنی تنخواہ لے گا؟ اعلان ہوگیا

اس رویے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہم راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں بھی راہول ڈریوڈ انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں