نیویارک: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کیلئے امریکی شہر نیویارک پہنچ گئے۔
سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپر اسٹار اپنی بیٹی کے ساتھ نیویارک میں موجود ہیں۔
ایک تصویر میں اداکار جوتوں کی خریداری کیلئے ایک شاپ میں موجود ہیں جہاں مداح ان کو گھیر لیتے ہیں اور وہ ان کو آٹوگراف دیتے ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور سوہانا اپنی نئی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کیلئے امریکا میں پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کیا شاہ رخ خان نے اپنی نئی ایکشن فلم ’کنگ‘ کی اٹلی میں شوٹنگ شروع کردی؟
واضح رہے کہ فلم ’کنگ‘ کیلئے 200 کروڑ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور اسے 2025 کے نصف تک سینما گھروں میں ریلیز کرنے کا امکان ہے۔