7

وینا ملک کے نئے فوٹو شوٹ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

پاکستانی اداکارہ و ماڈل وینا ملک کے نئے اور منفرد فوٹو شوٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

وینا ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گلیمرس فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، جن میں انہیں سنہری رنگ کے مغربی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو شوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ وینا نے اپنے چہرے، گردن، اور بازوؤں پر بھی سنہری رنگ استعمال کیا ہے، جو انہیں ایک دلکش اور منفرد انداز دے رہا ہے۔

وینا ملک کے اس دلکش فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مداح حیران رہ گئے ہیں اور ان کے حسن کی بھرپور تعریف کر رہے ہیں۔ کسی نے انہیں “مصری خوبصورتی” کہا، تو کسی نے انہیں “شوبز انڈسٹری کی رونق” قرار دیا۔

وینا کے فالوورز نے ان کی اداکاری اور مزاح کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک مکمل پیکج قرار دیا ہے۔

وینا ملک نے ہمیشہ اپنی منفرد اسٹائلنگ اور گلیمر سے شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ان کا یہ فوٹو شوٹ ایک بار پھر ان کے تخلیقی انداز کا ثبوت ہے۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں