ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سنیل شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں وہ تینوں عمارتیں خرید لیں جہاں ان کے والد بطور ’ویٹر‘ کام کیا کرتے تھے۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے تھے، لوگوں کیلئے میزیں صاف کرتے اور وہ محنت کرتے ہوئے منیجر کی پوسٹ تک پہنچے تھے۔
اداکار نے بتایا کہ ان کے والد کا کوئی بھائی نہیں تھا اور تین بہنیں تھیں جن کو لے کر وہ ممبئی آئے تھے۔
سنیل شیٹی نے کہا کہ ان کے والد دن بھر کام کرتے اور رات کو فرش پر بوری بچھا کر سو جاتے اور ان کے ساتھ بہنیں بھی رہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : سنیل شیٹی کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ویب سیریز کا ٹریلر جاری
اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھی فلم انڈسٹری میں آنے سے قبل کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا ہے۔