14

عراق؛ داعش کے بانی البغدادی کی بیگمات اور بیٹی کو سزائے موت اور عمر قید

ایک اہلیہ اسما کو سزائے موت جب کہ دوسری بیگم نورین اور بیٹی عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

ایک اہلیہ اسما کو سزائے موت جب کہ دوسری بیگم نورین اور بیٹی عمیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی

بغداد: عراق کی ایک عدالت نے داعش کے مقتول بانی ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اسما محمد  کو سزائے موت جب کہ دوسری بیوی اور بیٹی کو عمر قید سنائی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق عراق علاقے کرخ کی ایک فوج داری عدالت نے اسما محمد کو داعش کے لیے کام کرنے اور یزیدی خواتین کو اپنے گھر میں یرغمال بنانے کے جرم میں  2005 کے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت سزائے موت سنائی۔

عدالت کے 4 ججز میں سے ایک نے فیصلے کی مخالفت کی۔

 

العربیہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ابوبکر البغدادی کی تیسری بیوی نور الزوبعی اور بیٹی کو امیمہ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 فروری 2024 کو عراقی نیشنل انٹیلی جنس سروس نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ اور بیٹی کو حراست میں لیا تھا۔

 

ابوبکر بغدادی کی اہلیہ اسما پر نوجوان لڑکیوں کو بھرتی کر کے اپنے شوہر البغدادی کے حوالے کرنے کا الزام بھی تھا اور مبینہ طور پر یزیدی لڑکیوں کو جنسی استحصال کے لیے بھی گھر میں رکھا۔

البغدادی کی اہلیہ نے ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا تاہم مغوی یزیدی لڑکیوں نے اسے عدالت میں شناخت کرلیا تھا۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں