لاس اینجلس: پیراماؤنٹ پکچرز نے رڈلے اسکاٹ کی بلاک بسٹر سیکوئل ‘گلیڈی ایٹر ٹو’ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا۔
فلم میں پال میسکل، پیڈرو پاسکل اور ڈینزل واشنگٹن شامل ہیں اور یہ 22 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
نئی فلم میں پال میسکل نے لوسیئس کا کردار ادا کیا ہے ، جو لوسیلا (کونی نیلسن) کا بیٹا اور کوموڈس کا بھتیجا ہے ، جس کا کردار جوکین فینکس نے 2000 کی فلم میں ادا کیا تھا۔
فلم کی کہانی لوسیئس کے گرد گھومتی ہے ، جو نمیڈیا میں اپنے خاندان کے ساتھ پرامن طور پر رہتا ہے جب تک کہ جنرل مارکس ایکیسیئس (پیڈرو پاسکل) کا حملہ اسے غلامی میں مجبور نہیں کرتا۔
میکسیمس (اصل میں رسل کرو کے کردار) سے متاثر ہوکر ، لوسیئس گلیڈی ایٹر بننے کا فیصلہ کرتا ہے اور شہنشاہ کاراکالا (فریڈ ہچنگر) اور گیٹا (جوزف کوئن) کی حکمرانی کو چیلنج کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ہالی وڈ بلاک بسٹر فلم ’گلیڈی ایٹر2‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی
فلم میں لیور راز، ڈیرک جیکوبی اور دیگر بھی شامل ہیں۔ پروڈیوسر ڈگلس وک، رڈلے اسکاٹ، لوسی فشر، مائیکل پرس اور ڈیوڈ فرانزونی ہیں، جبکہ والٹر پارکس، لوری میکڈونلڈ، ریمنڈ کرک اور ایڈن ایلیٹ ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
‘گلیڈی ایٹر ٹو’ 22 نومبر کو ریلیز ہوگی جس کا مقابلہ یونیورسل پکچرز کے ڈرامے ‘ویڈ’ اور اینجل اسٹوڈیوز کے ڈرامے ‘بون ہوفر’ سے ہوگا۔