ممبئی: بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی آئیکونک گلوکار ریحانا انہیں انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں۔
جھانوی کپور کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہیں جس میں وہ بتاتی ہیں کہ آننت امبانی کی شادی تقریب میں ان کی ریحانا سے ملاقات ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ پرفارمنس کے دوران ریحانا نے ان کو اشارہ کیا اور وہ ان کے قریب آگئیں جس پر وہ گھبرا گئیں کہ شاید کوئی غلطی ہوگئی ہے۔
جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ ریحانا نے قریب آکر بتایا کہ وہ انہیں انسٹاگرام پر اکثر دیکھتی رہتی ہیں اور فالو کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : جھانوی کپور نے شیکھر پہاڑیا سے اپنے تعلقات کا اعتراف کرلیا
بالی وڈ اداکارہ کے مطابق ریحانا نے ان کی خوبصورتی کی تعریف کی اور انہوں نے مل کر گانے پر رقص کیا۔