لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعداد کم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی چار ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں محمد یوسف، اسد شفیق، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن شامل ہوں گے۔
ارکان کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بلال افضل کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹا کر نئی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ شب پی سی بی کی جانب سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے ہٹادیا تھا۔ بعد ازاں وہاب ریاض سے سینئر ٹیم منیجر کی ذمہ داریاں بھی لے لیں گئیں تھیں۔