11

بین الاقوامی پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں دو پاکستانی بہنوں نے تاریخ رقم کردی

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: جنوبی افریقا میں جاری پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی دو بہنوں سیبل سہیل اور ویرونیکا سہیل نے نئی تاریخ رقم کردی۔

پاور لفنٹگ فیڈریشن کے سیکرٹری راشد ملک کے مطابق جنوبی افریقا کے شہر پوجفسٹروم میں جاری ایشین پیسفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے گولڈ میڈلز کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔

سیبل سہیل 52 اور ویرونیکا سہیل نے 57 کلو کیٹگری میں حصہ لیا۔ دونوں بہنوں نے اسکاٹ، بینچ، ڈیڈ لفٹ اور مجموعی وزن میں گولڈ میڈل جیت کر ملکی پرچم بلند کیا ہے۔

تیسری بہن ٹوینکل سہیل کل ایکشن میں ہوگی، تینوں بہنیں تیرہ جولائی کو ایکویپڈ پاور لفٹنگ میں بھی حصہ لیں گی، ان پاور لفٹرز کی جنوبی افریقا روانگی اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ممکن ہوئی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں