17

اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتاری کا خوف، یورپ رکے بغیر امریکا جائیں گے

اسرائیللی وزیراعظم چھوٹے وفد کے ساتھ امریکا جائیں گے:فوٹو:فائل

اسرائیللی وزیراعظم چھوٹے وفد کے ساتھ امریکا جائیں گے:فوٹو:فائل

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو گرفتاری سے بچنے کے لیے یورپ رکے بغیر امریکا جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو 24 جولائی کو امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات اورکانگریس سے خطاب کریں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم گرفتاری کے خوف سے یورپ کے کسی ملک میں رکے بغیر امریکا جائیں گے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت نے نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر رکھے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر وہ کسی یورپی ملک میں اترے یا یورپی فضائی حدود استعمال کی تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے جمہوریہ چیک اور ہنگری میں رکنے پر غور کیا تھا جو عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر جواب نہیں دیں گے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے رکے بغیر براہ راست واشنگٹن جانے کو ترجیح دی ہے۔ نیتن یاہو کے طیارے میں زیادہ سے زیادہ 60 مسافر سوارہوں گے تاکہ طیارہ تل ابیب سے واشنگٹن کے لیے براہ راست پرواز کرسکے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں