کراچی: شہر قائد کے علاقے ہاکس بے ٹاٹل بیچ پر شہری کی غفلت کی وجہ سے تین سالہ بچی ڈوب کر جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کا رہائشی خاندان پکنک منانے کیلیے ساحل پر پہنچا اور اس دوران ایک شخص تین سالہ بچی فاخرہ کو لے کر پانی میں گیا تو ایک دم سمندر کی تیز لہر آگئی جس کے باعث بچی سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگئی۔
ایدھی کے غوطہ خوروں نے ایک گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد لاش کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئے اور پھر اُسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ اہل خانہ بچی لاش لیکر حیدر آباد روانہ ہوگئے قانونی کارروائی سے بھی انکار کردیا۔