7

چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا

چیمپئینز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو کپتان پیٹ کمنز کی صورت میں بڑا دھچکا لگ گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی نے انکشاف کیا ہے کہ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے تاہم انکا اسکین کروایا گیا تھا۔

پیٹ کمنز اور انکی اہلیہ دنیا میں دوسرے بچے کو خوش آمدید کہنے کیلئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے۔

آسٹریلوی خیمے میں کپتان پیٹ کمنز کی انجری کے باعث انکی چیمپئینز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت پر بھی شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: پاکستان کو ایک اور دھچکا؛ اہم وکٹ کیپر بھی انجری کا شکار

ادھر سلیکٹر جارج بیلی نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پیٹ کمنز پیرنٹل چھٹیوں پر ہے تاہم انہوں نے حتمی طور پر نہیں بتایا کہ کمنز چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے یا نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی، انجرڈ صائم کی ابتدائی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

دوسری جانب  قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران دائیں ٹخنے فریکچر آجانے کے سبب انجری کا شکار ہوکر پہلے ہی 6 ہفتوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوچکے ہیں۔
 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں