23

کراچی؛سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ کیش وین سے 80 لاکھ روپے لے کر فرار

  کراچی: کلفٹن کے علاقے میں سیکیورٹی کمپنی کا گارڈ کیش وین سے 80 لاکھ روپے کا تھیلا لے کر فرار ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کلفٹن بلاک ٹو میں ایس اوایس سیکیورٹی کمپنی کی وین نجی بینک میں رقم کی ترسیل کرنے آئی تھی، ایک گارڈ رقم لے کر بینک میں چلاگیا، دوسرا گارڈ ہوٹل پر بیٹھ کر چائے پینے لگا، اسی دوران تیسرا ملزم سیکیورٹی گارڈ ذوالفقار80 لاکھ روپے سے بھرا ہوا تھیلا لیکر رکشے میں فرار ہوگیا۔

پولیس  کے مطابق ملزم اندرون سندھ کا رہائشی ہے جبکہ سیکیورٹی کمپنی کا دفتر محمود آباد میں ہے،  ملزم سیکیورٹی گارڈ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں، تاہم  تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

 





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں