کراچی: گارڈن چڑیا گھرکے قریب ڈکیتی کی واردات کےدوران مزاحمت پرنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گارڈن تھانے کےعلاقےگارڈن چڑیا گھرکے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سےایک شہری زخمی ہوگیا۔
شہری کو فوری طورپرسول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی کی شناخت42 سالہ سید سالار ولد سید حیدرکے نام سے کی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے ۔ مسلح ملزمان کی فائرنگ کے باعث شہری زخمی ہوا۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔