لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری محرم الحرام میں پکنک منانے والے فنکاروں پر برس پڑیں۔
انسٹاگرام پر اپنی اسٹوریز میں بغیر کسی فنکار کا نام لئے اداکارہ نے محرم کے دنوں سیروسیاحت کرنے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نور بخاری نے لکھا کہ انہیں یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا کہ کوئی چھٹیاں منارہا ہے، کوئی پارٹی کررہا ہے جبکہ کچھ لوگ مظلومین کربلا کا دکھ منارہے ہیں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سادہ سی بات واضح کرتی ہے کہ کون یزید کے لشکر سے تھا اور کون حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ۔
یہ بھی پڑھیں : کیمرہ مریم نواز کی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا، نور بخاری
یہ بھی پڑھیں : نور بخاری اپنے شوہر عون چوہدری کا ساتھ دینے میدان میں آگئیں
اداکارہ نے اپنے مداحوں اور فنکاروں سے محرم الحرام کے دنوں کا احترام کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔