13

بجلی کے بھاری بلوں نے شوبز کمیونٹی کو بھی پریشان کردیا

 لاہور: ہوش ربا مہنگائی میں بجلی کے بھاری بھر کم بلوں نے عام شہریوں کے ساتھ شوبز اور اسپورٹس سے وابستہ نامور شخصیات کے بھی ہوش اڑا دیئے ہیں۔ 

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نامور اداکار عثمان پیرزادہ کا کہنا تھا کہ انہیں سمجھ نہیں آتی کہ آئندہ آنے والے دنوں میں کیا ہوگا، شہری بجلی کے بل ادا بھی کر سکیں گے یا نہیں، کم ازکم میں تو بجلی کے اتنے زیادہ بل افورڈ نہیں کر سکتا۔

نامور اداکار خواجہ سلیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے طویل کیریئر کے دوران جو کچھ کمایا، وہ سب بیماری کا علاج کراتے کراتے بک گیا، گھر بک گیا، گاڑی بک گئی، جو جمع پونجی تھی، وہ بھی ساری ختم ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھیک نہیں مانگتے، گزشتہ 45 سال میں جو ٹیکس دیا ان میں سے ہی کچھ رقم واپس کر دیں تاکہ کم از کم وہ اپنا علاج تو کرواسکیں۔

یہ بھی پڑھیں : بجلی کے بل نے نامور اداکارہ اور فلم ڈائریکٹر سنگیتا کے بھی ہوش اڑا دیئے

ہاکی کے سابق پاکستانی اولمپئین زاہد شریف کا کہنا ہے کہ وہ مالی مشکلات کے باعث بجلی کا بل ادا کرنے سے قاصر ہیں، ان کے پاس میڈلز کے علاوہ گردہ ہے جو وہ فروخت کرنے کو تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے اداکار راشد محمود، نشو بیگم اور سنگیتا سمیت متعدد فنکاروں نے بھی بجلی کے زائد بلوں کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں