ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی ’کٹھ پتلی‘ اور ’او ایم جی 2 ‘کو چھوڑ کر ’سرپھرا‘ پچھلے چار سالوں میں نویں فلاپ فلم ہے۔
’سرپھرا‘ اپنے بڑے بجٹ اور اسٹار کاسٹ کے باوجود باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔
فلم نے پہلے دن 2.5 کروڑ، ہفتہ کو 4.25 کروڑ اور اتوار کو 5.25 کروڑ کی کمائی کی اور ویک اینڈ کے اختتام تک مجموعی طور پر 12 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
پچھلے سال اکشے کمار ’او ایم جی 2‘ میں ایک چھوٹے سے کردار میں نظر آئے تھے، جو ہٹ رہی تھی، لیکن مرکزی کردار پنکج ترپاٹھی نے ادا کیا تھا۔ اس کے علاوہ اکشے کی تمام فلمیں باکس آفس پر ناکام رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اکشے کمار کو سال میں 4 فلمیں کرنے کا مشورہ کس اداکار نے دیا؟
2021 میں اکشے کی فلم سوریاونشی بڑی ہٹ رہی تھی۔ اس کے بعد اترنگی رے، بچن پانڈے، سمراٹ پرتھوی راج، رکشا بندھن، کٹ پٹلی (او ٹی ٹی پر ریلیز)، رام سیتو، سیلفی، او ایم جی 2، مشن رانی گنج، بڑے میاں چھوٹے میاں اور اب سرپھرا جیسی فلمیں فلاپ ہو چکی ہیں۔