22

گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی، ڈرائیو کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

  کراچی: مقامی عدالت نے شیر شاہ میں گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم کو 45 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے گاڑی کی ٹکر سے شہری کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گاڑی کے ڈرائیور محمد راشد کو مجموعی طور پر 45 لاکھ روپے سے زائد رقم زخمی شہری کو ادا کرنے کا حکم دے دیا جس میں 12 لاکھ روپے ہرجانے کی مد میں بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ملزم راشد کی ضمانت منسوخ کرکے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا حکم بھی دے دیا۔

مدعی کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ شیر شاہ میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہری محمد شہباز زخمی ہوگیا تھا۔ تیزرفتار گاڑی نے شہباز کا پاؤں کچل دیا تھا۔ ملزم محمد راشد کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے شہباز کو نقصان اٹھانا پڑا۔ ملزم کے خلاف نومبر 2018ء میں سائٹ بی تھانے میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں