ممبئی: بھارتی اداکارہ ترپتی ڈمری نے کہا ہے کہ فلم ’بیڈنیوز‘ میں ان کیلئے کامیڈی کرنا بہت مشکل تھا۔
ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ کامیڈی ایک مشکل صنف ہے لیکن وہ اداکاری میں اپنی حدود کو آگے بڑھانے میں یقین رکھتی ہیں اور وہ متنوع کرداروں کو تلاش کرنا چاہتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ڈراما صنف میں بہت ساری فلمیں کی ہیں، لیکن انہیں لگتا ہے کہ ایک اداکارہ کے طور پر، مختلف چیزیں کرتے رہنا اور اپنے آپ کو چیلنج کرتے رہنا واقعی ضروری ہے اور انہیں شروع سے ہی کامیڈی تھوڑی مشکل لگی ہے۔
اپنے کام کے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ آنند سر کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے فلم کے ساتھ مجھ پر اعتماد کیا کیونکہ انہوں نے اداکارہ کو اس سطح پر کامیڈی کرتے نہیں دیکھا۔
ترپتی ڈمری نے 2018 میں ’لیلیٰ مجنوں‘ کے ساتھ بڑے پردے پر قدم رکھا تھا، انہوں نے بلبل، موم، قلعہ جیسی فلموں میں کام کیا اور رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ میں اپنے کردار سے راتوں رات مشہور ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں : “اینیمل” میں مختصر کردار سے ترپتی ڈمری کی مقبولیت میں ہوشربا اضافہ
ترپتی کی فلموں میں وکی ودیا کا وہ والا ویڈیو، بھول بھولیا 3، دھڑک 2 شامل ہیں۔ ‘بیڈ نیوز’ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘گڈ نیوز’ کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار، کرینہ کپور، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی نے کام کیا تھا۔